ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی کشمیر کے طول و عرض میں ترنگا ریلیز برآمد - Tiranga rallies held across Kashmir - TIRANGA RALLIES HELD ACROSS KASHMIR

وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں جموں کشمیر پولیس، ضلع و تحصیل انتظامیہ کے علاوہ بی جے پی کارکنان کی جانب سے ترنگا ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

وادی کشمیر کے طول و عرض میں ترنگا ریلیز برآمد
وادی کشمیر کے طول و عرض میں ترنگا ریلیز برآمد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 8:32 PM IST

Updated : Aug 13, 2024, 11:42 AM IST

وادی کشمیر کے طول و عرض میں ترنگا ریلیز برآمد (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ میں پولیس نے نکالی ترنگا ریلی حب الوطنی کا کیا اظہار

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ترنگا بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چکرورتی کے علاوہ پولیس افسران کے ساتھ ساتھ سیکڑوں جوانوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کو ایس ایس پی اننت ناگ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ سے نکالی گئی جو کے پی روڑ، مٹن سے ہو کر شہید ہمایوں ڈگری کالج کھنہ بل اننت ناگ میں پر امن طور اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ ’’ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے قیام کے لیے جد و جہد کریں گے۔ قوم کے تئیں فرائض اور ذمہ داریوں کو ہر ممکن پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ علاوہ ازیں ملک کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور قوموں کے دفاع اور ترقی کے لیے بھی عہد کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی اننت ناگ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت لازمی ہے انہوں نے حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار اور پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا: ’’یہ مہم ضلع بھر میں سلسلہ وار تقریبات کے ذریعے ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا جائے گا۔‘‘ منتظمین کے مطابق اسطرح کے پروگرام ضلع بھر میں ان دنوں جاری رہیں گے۔

ترال، پلوامہ میں میگا ترنگا ریلی

پلوامہ: پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیاگیا۔ ریلی میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران کے علاوہ اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی، بجہ ونی اسپورٹس اسٹیڈیم ترال سے شروع ہوئی اور بس اسٹینڈ ترال میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش اور ایس ایس پی اونتی پورہ کر رہے تھے۔

تقریب میں شامل سینکڑوں طلبہ، سرکاری ملازمین اور عوام نے ہاتھ میں قومی پرچم لہرا کر ریلی میں شرکت کی، جبکہ حب الوطنی کے گیت بھی میوزک سسٹم سے لگاتار نشرت کیے جا رہے تھے۔ ریلی میں شامل لوگوں نے ریلی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ’’اس علاقے میں پہلی بار ایسی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کشمیر بدل چکا ہے۔‘‘ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک اسکولی طالبہ نے بتایا کہ ’’آج کی ترنگا ریلی سے یہ بات ثابت ہو گیا ہے کہ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا۔‘‘

سرینگر میں بی جے پی کارکنان نے برآمد کی ترنگا ریلی

سرینگر: سرینگر میں بھی بی جے پی کارکنان نے چنار باغ سے ایک ترنگا ریلی براامد کی جس میں درجنوں بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ کارکنان نے شمولیت اختیار کیا۔

ریلی سے قبل ایک اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کئی افراد نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی میں شامل ہوے افراد کا بی جے پی لیڈر اعجاز حسین نے خیرمقدم کیا، اور انہوں نے ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور عوام کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے پارٹی کے عزم کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر خطاب کے اعجاز حسین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لال چوک اسمبلی حلقہ میں ’’بڑی جنگ‘‘ (یعنی الیکشن) کے لیے تیاری کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’کشمیر کے سیاسی منظر نامے سے نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سری نگر میں 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی - Massive Tiranga rally in Srinagar

Last Updated : Aug 13, 2024, 11:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.