ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاتریوں کا پہلا دستہ وادیٔ کشمیر میں داخل ہوا - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

First Batch of Amarnath Pilgrims: امرناتھ یاترا 2024 کے تحت یاتریوں کا پہلا جتھہ آج کشمیر میں داخل ہوگیا۔ یہاں سے انہیں قافلوں میں بالتل کیمپ (شمالی کشمیر) اور پہلگام کیمپ (جنوبی کشمیر) کی طرف لے جایا گیا۔ یاتریوں کے لیے سکیورٹی اور ہیلی کاپٹر خدمات سمیت تمام انتظامات اچھی طرح مکمل کیے گئے ہیں۔

The first batch of Amarnath pilgrims entered the Kashmir valley
امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا وادیٔ کشمیر میں داخل ہوا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 3:36 PM IST

امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا وادیٔ کشمیر میں داخل ہوا (ETV Bharat Urdu)

قاضی گنڈ، اننت ناگ: امرناتھ یاترا کا پہلا جتھہ وادیٔ کشمیر میں داخل ہوگیا، 4603 یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کے پہلے جتھے نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں نویوگ ٹنل کو عبور کیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان، ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل سمیت ٹریڈرس فیڈریشن کے ممبران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔ یاتریوں کے پہلے جتھے کو قاضی گنڈ کے مقام پر پہلے پڑاؤ پر روک دیا گیا۔ جس کے بعد انہیں بالتل اور پہلگام کے راستوں سے روانہ کیا گیا۔ پہلگام کے نُنون اور پانتھہ چوک کے مقام پر موجود بیس کیمپس میں رات بھر قیام کرنے کے بعد یاتریوں کو امرناتھ گھپا کے درشن کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

The first batch of Amarnath pilgrims entered the Kashmir valley
امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا وادیٔ کشمیر میں داخل ہوا (ETV Bharat Urdu)
The first batch of Amarnath pilgrims entered the Kashmir valley
امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا وادیٔ کشمیر میں داخل ہوا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

جموں سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ روانہ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر کیا روانہ - First batch of amarnath yatra

یاتریوں کے لیے تمام پڑاؤ پر مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ یاترا کو خوش اسلوبی اور پرامن طریقہ سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ وہ شیولنگم کے درشن کے لیے کافی بےتاب ہیں اور یہاں پہنچنے کے بعد ان میں کافی حوصلہ بڑھا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب یاترا کے لیے دعا گو ہیں۔ یاتریوں نے استقبال کے لیے مقامی لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.