ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس پی سوپور نے سکیورٹی صورت حال اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Security Review Meeting in Sopore: ایس پی سوپور دیویا دیو نے سکیورٹی صورت حال اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقعے پر ایس پی نے ایک مضبوط سکیورٹی گارڈ کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ زمینی ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری کو بڑھائیں اور انسداد دہشت گردی گارڈ کو مضبوط کریں۔

SP Sopore Reviewed Security, Crime and Election Preparedness

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 4:26 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایس پی سوپور دیویا دیو دیویا نے کانفرنس ہال پی سی سوپور میں کرائم ریویو میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر سوپور سرفراز بشیر، ڈی وائی ایس پی ڈار سوپور اور انچارج ایس ڈی پی او رفیع آباد ڈاکٹر ہلال احمد ہلال، ڈی وائی ایس پی آپریشن سوپور محمد عثمان، ڈی وائی ایس پی آپریشن وڈورا خورشید احمد اور ضلع سوپور کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج پی پیز موجود رہے۔ اس اجلاس میں ضلع کے مجموعی جرائم کے منظر نامہ کا مکمل جائزہ لیا گیا جس میں ایس پی سوپور نے زیر التوا مقدمات کو فوری حل کرنے پر زور دیا اور انہیں بروقت نمٹانے کے لیے مخصوص ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی کوشش، الیکشن کمیشن آف انڈیا

ایس پی سوپور نے منشیات کی تجارت کے تئیں زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیا اور منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ایس پی سوپور نے عوام پر مبنی نقطۂ نظر کو اپناتے ہوئے اور خدمت پر مبنی پولیسنگ کی وکالت کرتے ہوئے پولیس اور عوامی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کیونکہ پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ مختلف سطحوں پر نگرانی سے امن قائم کرنے کے لیے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے ایک مضبوط سکیورٹی گارڈ کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور افسران پر زور دیا کہ وہ زمینی ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری کو بڑھا دیں جس کا مقصد انسداد دہشت گردی گارڈ کو مضبوط کرنا ہے۔ مزید برآں ایس پی سوپور نے انتخابات سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو برابری کا میدان فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ عوام میں اپنے آئینی حق و رائے دہی کا استعمال کرنے اور آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اعتماد پیدا کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.