سرینگر: ایس آئی یو پلوامہ نے یو اے پی ایکٹ کے تحت این آئی اے کی ایک عدالت میں تین عسکریت پسندوں اور ایک اعانت کار کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پلوامہ نے ایف آئی آر زیر نمبر 260 میں ملوث تین عسکریت پسندوں احسان الحق ولد عبدالرشید شیخ ساکن مرن پلوامہ اویس فیروز میر ولد فیروز احمد میر ساکن فرستہ بل پانپور حال پاکستانی زیر قبضہ کشمیر اور ابرار السلام ساکن پاکستان اور ایک عسکریت پسند معاون اشتیاق نذیر ڈار ولد نذیر احمد (زیر حراست ) کے خلاف این آئی کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: این آئی اے کورٹ میں دو عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ دائر
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف یو پی پی اے کی مختلف دفعات کے تحت عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں عباس مجید پرے ولد عبدالمجید پرے ساکن اشمندر پلوامہ کے خلاف بھی اسی کیس کے سلسلے میں 27دسمبر 2023 کو چارج شیٹ داخل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ ایس آئی یو نے سرینگر کی این آئی اے کورٹ میں دو ملزم عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کیس میں پہلے ہی ایک ملزم کی موت ہوئی ہے۔
(یو این آئی)