ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں حملہ کیس :چھ ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 9:04 PM IST

Updated : Feb 3, 2024, 10:54 PM IST

Shopian Militant Attack شوپیاں پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے سال گزشتہ میں غیر مقامی مزدورں پر حملے کے الزام میں چھ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔کیس کی اگلی شنوانی این آئی اے کی عدالت میں 20 فروری کو مقرر کی گئی۔

shopian-militant-attack-siu-files-chargesheet-against-accused
شوپیاں حملہ کیس :چھ ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل

شوپیاں(جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شوپیاں کے گاگرن علاقے میں سال گذشتہ میں مزدوروں پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں این آ ئی اے کی ایک عدالت میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سال گذشتہ میں شوپیاں کے گاگرن علاقے میں عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 126/23 اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایس آئی یو نے این آئی اے کی عدالت میں چھ ملزمان جن کی شناخت عدنان شفیع ولد محمد شفیع شاہ، زاہد احمد شاہ ولد عبدالغفار شاہ ، ہانزل یعقوب شاہ(متوفی) ولد محمد یعقوب شاہ ساکنان راولپورہ شوپیاں، دانش حمید ٹھوکر (متوفی ) عرف مسلم بھائی ولد عبدالحمید ٹھوکر ساکن چکورہ شوپیاں، ہازم رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ اور مدہات احمد ڈار ولد یعقوب ڈار ساکنان بمنی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا۔

موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان نے ہی گاگرن شوپیاں میں کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی مزدور شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے کی عدالت نے کیس کی اگلی شنوائی 20 فروری 2024 کو مقرر کی ہے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس قابل مذمت فعل میں ملوث مجرموں کے لئے احتساب کو یقینی بنانے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیری پنڈت قتل کیس کے سلسلے میں 12 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

یاد رہے کہ قصبہ شوپیاں کے گاگرن علاقے میں گزشتہ سال 13 جولائی کی شام دیر گئے نامعلوم بندوں برداروں نے غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی، جس میں تین غیر ریاستی مزدور زخمی ہوگئے تھے۔حملہ کے بعد شوپیاں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

Last Updated : Feb 3, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.