ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سیکیورٹی سخت - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات تقریبا ایک دہائی بعد منعقد ہورہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیکیورٹی سخت
دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیکیورٹی سخت (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 5:03 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر میں 25 ستمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر گاندربل ضلع سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ انتخابی عمل کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سیکیورٹی سخت (Etv bharat)

جموں و کشمیر کے چھ اضلاع کی 26 اسمبلی نشستوں پر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے کل یعنی 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان نشستوں میں کنگن (ایس ٹی)، گاندربل، حضرت بل، خانیار، حبہ کدل، لال چوک، چھانہ پورہ، زڈی بل، عید گاہ، سنٹرل شالٹینگ، بڈگام، بیروہ، خانصاحب، چرار شریف، چاڈورہ اور گلاب گڑھ (ایس ٹی) شامل ہیں۔ اس مرحلے میں سب سے زیادہ توجہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ پر مرکوز ہے، جو گاندربل اور بڈگام کی نشستوں سے امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ اسبملی انتخابات میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے علاوہ جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کثیر تعداد میں میدان میں ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس اور کانگریس میں اتحاد ہوا ہے۔ جبکہ تہاڑ جیل میں بند عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینیئر رشید نے عام انتخابات 2024 میں سابق وزیراعلی عمر عبد اللہ کو تقریبا دیڑھ لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ جو اس دوران سب سے زیادہ موضوع بحث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھیجنے کا عمل - JK Assembly Elections 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.