ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ میں سرحد کے قریب سرچ آپریشن - Search Operation in Kathua - SEARCH OPERATION IN KATHUA

بھارت - پاکستان سرحد کے نزدیک مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ ضلع میں کی تلاشی مہم شروع کی۔

کٹھوعہ میں سرحد کے قریب سرچ آپریشن
کٹھوعہ میں سرحد کے قریب سرچ آپریشن (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 12:19 PM IST

کٹھوعہ (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں سرحد کے قریب مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ ضلع میں سرحدی علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور علاقے سے آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم جاری تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دو افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر ضلع کے جندور بیلٹ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع کٹھوعہ میں چند روز قبل ہی جموں کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے آٹھ اوور گراؤنڈ ورکرز کو گرفتار کیا۔ کٹھوعہ پولیس کے مطابق یہ افراد غیر ملکی عسکریت پسندوں کی دراندازی میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھے۔ پولیس بیان کے مطابق کٹھوعہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے اس ماڈیول کو بے اثر کرنا سیکورٹی ایجنسیز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ گروہ بھارت - پاکستان سرحد کے ساتھ ساتھ ضلع ڈوڈہ، ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔

رواں برس صوبہ جموں میں عسکری حملوں میں ہوئے اضافے کے بعد سیکورٹی ایجنسیز نے خطے میں عسکری مخالف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ فی الوقت 50 سے زیادہ مقامی باشندے عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط اور انہیں خوراک، پناہ گاہ یا مواصلاتی مدد فراہم کرنے کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدی ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن شروع - Search Operation in Poonch

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.