ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گڈویل، کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ پریشان - Water Scarcity in Gadvail Kokernag - WATER SCARCITY IN GADVAIL KOKERNAG

ضلع اننت ناگ کے گڈویل، کوکرناگ کے باشندے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث کافی پریشان ہیں۔ علاقے کی خواتیں کو کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے چشموں یا مختلف ندی نالوں کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ خراب موسم کے دوران لوگ بارش کا پانی پینے کے لیے مجبور ہو رہے ہیں۔

گڈویل، کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ پریشان
گڈویل، کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ پریشان (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 2:44 PM IST

گڈویل، کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ پریشان (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر): ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں گڈویل اور اس سے متصل دیہات کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’ایک جانب حکومت تعمیر و ترقی اور لوگوں کو سہولیات پہنچانے کی غرض سے پر عزم ہونے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب گڈویل جیسے دور دراز علاقوں میں حکومت کے دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں، کیونکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے ترسنا پڑ رہا ہے۔‘‘

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پینے کے صاف پانی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی انہیں ہفتے میں دو یا تین مرتبہ ہی پانی فراہم کر رہا ہے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’برفباری کے موسم میں علاقے کی کثیر آبادی برف کو برتنوں میں جمع کرتے ہیں جسے بعد میں پگھلا کر پینے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے، جبکہ بارشوں کے موسم میں لوگوں کو بارش کے پانی سے گزارا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’آج تک علاقے میں کئی سیاسی رہنما آئے اور ان سے الیکشن کے وقت کئی وعدے بھی کئے گئے، تاہم اقتدار میں آنے کے بعد اُن سیاسی رہنماؤں کے وعدے بس وعدوں تک ہی محدود رہے، سیاسی رہنما اُن وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔‘‘ گڈویل کے باشندوں نے مزید کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے چند کئی قبل ایک اسکیم کے تحت علاقے کو پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی اور پروجیکٹ پر کام بھی شروع کیا گیا تاہم لوگوں کے مطابق پروجیکٹ پر انتہائی سست رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ لوگوں نے سست رفتار پر کام کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس تعمیراتی سرگرمی میں سرعت لائیں جس سے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ماگم، کوکرناگ میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.