ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد - Lok sabha election - LOK SABHA ELECTION

SVEEP event at Ramban ضلع رامبن کے سیاحتی مقام سناسر میں ٹیولپ گارڈن کے احاطے میں ضلع الیکشن آفیسر کی جانب سے ایک میگا سویپ (بیداری)پروگرام کا انعقاد کیا۔مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔

رامبن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 6:57 PM IST

Updated : Apr 17, 2024, 12:27 PM IST

رامبن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد

رامبن : ضلع رامبن کے سیاحتی مقام سناسر میں ٹیولپ گارڈن کے احاطے میں ضلع الیکشن آفیسر کی جانب سے ایک میگا سویپ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد دور دراز علاقہ جات میں آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بیداری کرنا تھا۔ ۔مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔

اس میگا پروگرام کی شروعات ووٹنگ کیلئے حلف سے شروع کی گئی جس کے بعد اسکولی طلبا سمیت رنگ منچ ریاست کے فنکاروں کی جانب سے ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک دلچسپ ڈرامہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر رامبن روشن لعل تھے جبکہ الیکشن نوڈل افسر رامبن محمد اشفاق ،و محکمہ نشریات و اطلاعات کے افسر محمد اشرف وانی کے علاقہ تمام محکمہ جات کے آفسران و ملازمین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی پارٹی کا اننت ناگ - راجوری سیٹ پر الیکشن موخر کرنے کی اپیل - Anantnag Rajouri Parliamentary Seat

اس موقع پر بہت سے نئے ووٹر خواتین و پی ڈبلیو ڈی ووٹرز نے شرکت کی اور ووٹ کے دن کی اہمیت کو جانتے ہوئے انیس اپریل کو جمہوریت کے جشن میں شامل ہونے کا عزم کیا۔لوگوں میں بیداری پروگرام کو لے کر زبردست دلچسپی پائی گئی۔لوگوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ مہمان خصوصی نے شرکاء سے تلقین کی کہ وہ ووٹ دینے کیلئے گھروں سے باہر آئیں اور جمہوریت اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Last Updated : Apr 17, 2024, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.