ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئیں‘، پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کردیا - Modi Kashmir Visit - MODI KASHMIR VISIT

PM Modi Promises Statehood for Jammu and Kashmir وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آج سرینگر پہنچے۔ انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 9:49 PM IST

Updated : Jun 20, 2024, 10:06 PM IST

سرینگر: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ مودی نے وادی کے باشندوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ خطہ میں جلد ہی ایک نئی حکومت کا انتخاب ہوگا اور ریاست کا درجہ بحال کردیا جائے گا۔ مودی نے سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جموں و کشمیر کے لوگ مقامی سطح پر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، اور ان کے ذریعے آپ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرتے ہیں، اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟‘ اس لیے اب اسمبلی انتخابات کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب آپ جموں و کشمیر کی نئی حکومت کو اپنے ووٹوں سے منتخب کریں گے۔ وہ دن بھی جلد آئے گا جب جموں و کشمیر ایک بار پھر اپنی حکومت بنائے گا۔ ایک ریاست کے طور پر مستقبل جلد ہی بہتر ہو جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آج شام سرینگر پہنچے۔ وہ جمعہ کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حالیہ کاروائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حکومت نے عسکریت پسندوں کے حملوں پر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کے دشمنوں کو سبق سکھانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے‘۔

مودی نے اپنے دورے کے دوران افتتاح کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ آج یہاں 1,500 کروڑ روپے مالیتی 84 ترقیاتی پروجیکٹس کا وزیراعظم نے افتتاح کیا۔اس کے علاوہ 1,800 کروڑ روپے کے زرعی شعبے سے متعلق پروجیکٹس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے پل پر انہوں نے کہا کہ ’ہر ہندوستانی پل کی تصاویر دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہے‘۔

مودی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر میں ہونے والی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آرٹیکل 370 کی دیوار گر گئی اور جموں و کشمیر میں آئین کے ثمرات کو یقینی بنایا گیا؛ آج ہندوستانی آئین کو صحیح معنوں میں جموں و کشمیر میں نافذ کیا گیا ہے‘۔ انہوں نے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کا سہرا گزشتہ دہائی کی کوششوں کو دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’آج ہم جموں و کشمیر میں جو تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں وہ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے کام کا نتیجہ ہیں۔ جمہوریت ہر ایک کو ان کی دہلیز پر دستیاب ہونی چاہیے اور اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا‘۔

Last Updated : Jun 20, 2024, 10:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.