ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں قرق: پولیس - Property Attached

Drug Peddlers Property attached پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جموں کے راجیو نگر علاقے میں رینا اور پال سنگھ نامی منشیات فروشوں کے دو رہائشی مکانوں کو منسلک کیا ہے۔

police-seize-properties-worth-cores-of-drug-peddlers-in-jammu
جموں میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں قرق: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 10:16 PM IST

جموں: منشیات کا کاربار کرنے والوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں کے راجیو نگر علاقے میں منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں کے راجیو نگر علاقے میں رینا اور پال سنگھ نامی منشیات فروشوں کے دو رہائشی مکان منسلک کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ جموں پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا: 'یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی'۔

مزید پڑھیں: کولگام میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق، پولیس

واضح رہے کہ کولگام پولیس نے 19 مارچ کو ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے یک منزلہ رہائشی مکان، جس کی مالیت تقریباً دس لاکھ 14 ہزار 8 سو 94 روپیے کو اٹیچ کیا ہے۔ مذکوہ پراپرٹی کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اٹیچ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائے گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.