ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی او جے کے ریفوجیز کا جموں میں احتجاج - Pojk refugees protest - POJK REFUGEES PROTEST

Pojk refugees protest continues in jammu پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ریفوجیز نے جموں میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے کمیٹی کی سفارش کے مطابق رقم کی جلد ادائیگی، بے گھر لوگوں کو زمین فراہم کرنے کے علاوہ سیاسی و ریزرویشن کے بھی مطالبات دہرائے۔

پی او جے کے ریفوجیز کا جموں میں احتجاج
پی او جے کے ریفوجیز کا جموں میں احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 6:32 PM IST

پی او جے کے ریفوجیز کا جموں میں احتجاج

سرینگر: جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے مہاجرین نے اپنے مطالبات کو لیکر ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ’’مہاجرین کے مطالبات نہیں سنے جا رہے ہیں، ان کے درد کو کوئی نہیں سمجھ پا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکام تک اپنی بات پہنچانے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کی غرض سے ہی احتجاج کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ان کی ’’یکمشت ادائیگی کی فائلیں میزوں پر دھول چاٹ رہی ہیں۔‘‘ پی او جے کے مہاجرین نے مزید کہا کہ ’’آج پہاڑی اور او بی سی ریزرویشن دی جا رہا ہے تاہم PoJK کمیونٹی کو اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ pojk ریفیوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے ریزرویشن کے زمرے میں انہیں بھی داخل کرے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ PoJK مہاجرین کی آبادی 15 لاکھ ہے لیکن انہیں سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے صرف ایک سیٹ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے مہاجرین کے لیے اسمبلی کی آٹھ نشستیں ریزرو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ریفوجی یونین کے صدر یدویر سنگھ چبھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’پی ایم پیکیج کے تحت، پی او جے کے POJK کے بے گھر لوگوں کو یکمشت معاوضہ فراہم کرنے کے لیے 2,000 کروڑ روپے منظور کیے گئے تھے، لیکن اس کی مکمل ادائیگی اب تک نہیں کی گئی ہے۔ اب تک 80 فیصد خاندانوں کو معاوضے کی پہلی قسط مل چکی ہے جبکہ دوسری قسط جاری کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے حکومت سے معاوضے کی دوسری قسط بھی تمام متاثرہ خاندانوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چبھ نے مزید کہا کہ کمیٹی کی سفارش کے مطابق فی خاندان 24.5 لاکھ روپے کی دوسری قسط جاری کی جانی ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر حکومت کو یہ قسط جلد جاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روشنی ایکٹ کے تحت کیمپ سے بے گھر افراد کو زمین دی گئی تھی لیکن ایکٹ کے خاتمے کی وجہ سے یہ خاندان مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر معاوضہ جاری نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Protest In Jammu منی پور میں جاری تشدد کے خلاف جموں میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.