ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم مودی کا دورہ جموں: لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری - ایل او سی ہائی الرٹ

PM Modi jammu Visit وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں وارد ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی جموں وکشمیر میں پارلیمانی الیکشن کے حوالے سے پارٹی لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 6:36 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 6:42 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جموں میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے، تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملیٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادے ترک نہیں کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔

دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں،تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج دن رات اپے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کے روز سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے، جبکہ ممکنہ دراندازی کے پیش نظر سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج ، بی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم دورہ جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تیاریوں کا جائزہ لیا

بتادیں کہ وزیرا عظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں وارد ہو رہے ہیں، جہاں پر وہ ایم اے اسٹیڈیم میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔پی ایم مودی 20 فروری کو جموں وکشمیر میں پارلیمانی الیکشن کے حوالے سے پارٹی لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے۔مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ جموں وکشمیر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
(یو این آئی)

Last Updated : Feb 17, 2024, 6:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.