بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کی جانب سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالغنی وکیل کے علاوہ سوپور، رفیع آباد کے ساتھ ساتھ علاقہ زنگیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقعے پر جے کے پی سی کے رہنما عبد الغنی وکیل نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کے ساتھ لوگ دن بہ دن جڑ رہے ہیں۔ یہ خطے کی واحد ایسی پارٹی ہے جو جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے تندہی اور خلوص دل سے کام کرتی ہے۔ جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا۔ انہوں نے عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
یہ بھی پرھیں: بی جے پی کے ساتھ میں ہی کشمیر کی ترقی کا راز مضمر: بشیر میر
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جب سرکار میں ہوتے تھے، اس وقت بی جے پی کی تعریف میں بات کرتے تھے۔ آج جب وہ اقتدار سے دور ہیں تو اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔ ہم انہیں سبق سکھائیں گے کیونکہ انہوں نے عام لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سجاد لون ہمارے رہنما ہیں۔ اگر سجاد لون سبھا انتخابات میں نورتھ کشمیر سے جیت کر لوک پارلیمنٹ جائیں گے تو وہ پارلیمنٹ میں عام لوگوں کے مسائل اٹھائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند سیاسی جماعتیں آرٹیکل 370 کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔