ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کو لیکر لوگ پُرامید، ڈاکٹر جتیندر سنگھ - نریندر مودی

PM Modi jammu kashmir visit وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر جموں صوبے میں کثیر دائروں والی سکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 8:09 PM IST

Updated : Feb 16, 2024, 11:01 PM IST

وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کو لیکر لوگ پُرامید، ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعے کے روز کہا کہ پی ایم مودی 20 فروری کو جموں میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں لوگوں کی شرکت کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں وکشمیر کے پیش نظر سبھی طرح کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کافی پر جوش نظر آرہے ہیں اور آج سے ہی جلسے میں شرکت کے لئے لوگوں نے تیاریاں شروع کی ہیں۔ان کے مطابق وزیر اعظم مودی جموں وکشمیر کو لے کر بہت سارے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ لوگ وزیر اعظم کے دورے کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں اور کشمیر دونوں صوبوں سے لوگوں کی جلسے میں شرکت کے پیش نظر تیاریاں زور و شور سے شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کے لوگو ں کے لئے بہت سارے کام کئے۔

مزید پڑھیں: پارلیمانی انتخابات سے قبل مودی کا کشمیر دورہ متوقع

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ’نریندرمودی نے ہمیشہ لوگوں کی بات کی، عام لوگوں کے ساتھ جڑنے کی خاطر من کی بات کا پروگرام شروع کیا اور دوسرے ذرائع کے ذریعے بھی عام لوگوں کے ساتھ جڑنے کی بھر پور سعی کی ۔‘ان کے مطابق وزیر اعظم مودی کو دیکھنے کی خاطر جموں وکشمیر کے لوگ کافی پرجوش نظر آر ہے ہیں۔
(یو این آئی)

Last Updated : Feb 16, 2024, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.