ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے لوگوں کا وزیراعظم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ

PM Modi Jammu Visit وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں کے یک روزہ دورے پر آرہے ہیں، جس دوران وہ بانیہال سے سنگلدان ریل لنک کے علاوہ دیگر تعمیراتی پروجیکٹز کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم ایم اے اسٹیڈیم جموں میں ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 9:34 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے لوگوں کا وزیر اعظم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے۔ یہ بات آج جموں میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مولانا اسٹیڈیم میں ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے انتظامات کا موقع پر حتمی جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

وزیر موصوف کے ساتھ حکومت ہند کے سینیئر افسران اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایک ٹیم تھی،جس کی قیادت جموں ڈویژن کے کمشنر کر رہے تھے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے کل ،جموں کے سرکاری دورے کے موقع پر بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے، لوگ ان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا ہر شہری ورچوئل طور پر اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

مرکزی وزیر شہر کے ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سول انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کے حکام نے مودی کے عوامی پروگرام کے لیے کیے جانے والے وسیع اور ضروری انتظامات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ"مجھے خوشی ہے کہ سوسائٹی اور انتظامیہ دونوں نے مل کر اس کے لیے مناسب انتظامات کیے ہیں"۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ گزشتہ 70 سالوں میں جموں و کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج مسٹر نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد دیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ جموں: ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے ایڈوائزری جاری کی

ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بننے کے فوراً بعد،مودی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں نے اس آفت کا بخوبی سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے خطہ کی ترقی کے لیے نہ صرف بہت زیادہ جسمانی اور مالی مدد کی ہے، بلکہ 5 اور 6 اگست 2019 کو مرکزی کے زیر انتظام علاقے کو اصل دھارے میں شامل کرنے کے لئے آئینی تبدیلیاں کرکے رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.