ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے چک بٹہ گنڈ میں سڑک کے تعمیراتی کاموں کو لے کر مقامی باشندوں کو تشویش - Dilapidated Road In pulwama

ضلع پلوامہ کے ترال کے چک بٹہ گنڈ میں رابطہ سڑک پر تعمیر و تجدید کے کام میں ناقص، منصوبہ بندی کی کمی کے باعث مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا پے۔

ترال کے چک بٹہ گنڈ میں سڑک کے تعمیراتی کاموں کو لے کر مقامی باشندوں کو تشویش
ترال کے چک بٹہ گنڈ میں سڑک کے تعمیراتی کاموں کو لے کر مقامی باشندوں کو تشویش (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 5:16 PM IST

ترال:پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے ترال کے چک سے بٹہ گنڈ تک بننے والی اہم رابطہ سڑک پر تعمیر و تجدید کے کاموں میں لاپرواہی برتنے پر مقامی باشندوں میں زبردست غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

ترال کے چک بٹہ گنڈ میں سڑک کے تعمیراتی کاموں کو لے کر مقامی باشندوں کو تشویش (etv bharat)

مقامی باشندوں کے مطابق اگرچہ محکمہ نے سڑک کی کشادگی تیس فٹ کرنے کے حوالے سے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔مگر متعدد مقامات پر سڑک کی کشادگی بیس فٹ بھی نہیں رکھی گئی ہے جبکہ اثر و رسوخ والے افراد کے گھروں کے نزدیک اضافی زمین چھوڑی نہیں گئی ہے۔لیکن غریبوں کے علاقوں میں حالات اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہاکہ غریبوں کو ڈرا دھمکایا جاتا ہے۔وہاں سے برابر تیس فٹ سڑک نکالی گئی ہے ۔انہوں نے کہا میڈورہ میں تنگ سڑک کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول ہے۔اگر یہاں سڑک کی کشادگی نہیں کی گئی تو پھر سرکاری رقومات خرچ کرنے کا کیا مقصد ہے۔مقَامی لوگوں نے الزام عاید کیا کہ ناقص میٹریل کا استعمال کرکے عوام کے پیسے کو ضائع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ کے ہولر کی ابتر سڑک سے عام لوگ پریشان

انہوں نے اس حوالے سے اعلی سطحی تحقیات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بارے میں جب اس نمایندے نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم۔ جی ایس وائ منظور احمد سے فون پر رابطہ قائم کیا تو انہوں نے عوامی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی تعمیر میں کوئی بھید بھاو نہیں برتا جا رہا ہے اور ضابطے کے مطابق کام چل رہا ہے تاہم عوامی شکایات کا جایزہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.