ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر میں پنچایت اور یو ایل بی انتخابات جلد ہونگے، منوج سنہا - LG MANOJ SINHA

منوج سنہا نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ یو ٹی میں جلد پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات ہوں گے۔

ا
منوج سنہا، لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 6:41 PM IST

جموں: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے جھری گاؤں میں جھری میلہ کے دوران بابا جیتو کی سمادھی پر حاضری دی اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ بابا جیتو کو قربانی اور عقیدت کی علامت قرار دیتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ ’’ان کی قربانی آج بھی سماج کو ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتی ہے۔‘‘

جھری میلہ گراؤنڈ میں کسانوں اور عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کا انعقاد ہوگا، تاہم انہوں نے کوئی مختص تاریخ کا ذکر نہیں کی۔ ایل جی منوج سنہا نے کہا: ’’جھری میلہ بھارت کی ثقافتی وحدت اور سماجی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے اور عوام کو ہماری وراثت، ثقافت، فنون اور دستکاری سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘

ایل جی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو بااختیار بنانا ان کا مشن ہے۔ ایل جی کے مطابق زراعت میں تبدیلی کے لیے کئی اسٹریٹجک اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ دیہی نوجوانوں کو مساوی مواقع مل سکیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر (POJK)، مغربی پاکستان کے مہاجرین، قبائلیوں، والمیکی برادری اور دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ تقریب کے دوران، ایل جی منوج سنہا نے نمایاں کسانوں اور جھری میلہ سے وابستہ حکام کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے حکومتی محکموں، زرعی کاروباری افراد اور کسانوں کی جانب سے لگائے گئے نمائشی اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر خطے کی بھرپور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنچایت ووٹر فہرستوں کا جائزہ لینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.