ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: کٹھوعہ میں پاک بھارت سرحد کے قریب پاکستانی غبارہ ملا - PAKISTANI BALLOON FOUND

جموں و کشمیر میں سرحد پار سے مذموم سرگرمیاں جاری ہیں۔غبارے اور دیگر چیزیں بھیج کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جموں و کشمیر: کٹھوعہ میں پاک بھارت سرحد کے قریب پاکستانی غبارہ ملا
جموں و کشمیر: کٹھوعہ میں پاک بھارت سرحد کے قریب پاکستانی غبارہ ملا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2024, 3:26 PM IST

جموں: کٹھوعہ ضلع میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر راج باغ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع لہڑی گاؤں کے کھیتوں میں ایک پاکستانی غبارہ ملا ہے۔ مقامی پولیس نے غبارے کو ضبط کر لیا۔ غبارے پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز) کا نشان ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ بازیابی کے بعد پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ریاسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ چلا

فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے یہ کامیابی ضلع ریاسی کے مہور جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حاصل کی۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء میں ایک اے کے رائفل، 400 سے زائد راؤنڈز پر مشتمل تین میگزین، دو پستول، 14 راؤنڈز پر مشتمل دو میگزین اور چار دستی بم شامل ہیں۔

بتادیں کہ بدھ کو سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ ضلع کے لنگیٹ علاقے میں ایک دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا۔ بڑا واقعہ ٹل گیا۔ پولیس اور راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ-ہندواڑہ روڈ پر ایک مشتبہ دھماکہ خیز چیز کا پتہ لگایا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسے پکڑ کر تباہ کر دیا۔ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردانہ سرگرمیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم چلا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.