ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حج 2024: جموں وکشمیر سے 8 ہزار سے زائد عازمین منتخب - حج کوٹہ 2024

Haj 2024 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین حج کا آج نئی دہلی میں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا گیا۔ امسال سعودی عرب نے بھارت کا حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا ہے۔

حج 2024: جموں وکشمیر سے 8 ہزار سے زائد عازمین منتخب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 9:28 PM IST

Updated : Jan 29, 2024, 10:59 PM IST

حج 2024: جموں وکشمیر سے 8 ہزار سے زائد عازمین منتخب

سرینگر: جموں وکشمیر حج کمیٹی کی جانب سے پیر کو قرعہ اندازی عمل میں لائی گئی ہے, جس میں ان سبھی 8 ہزار 17 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے، جنہوں نے حج 2024 کے لیے اپنی درخواستیں دی تھیں۔ایسے میں اس مرتبہ صرف ان 20 درخواستوں کو مسترد کیا گیا، جن کے پاس پورٹس کی معیاد ختم ہوئی تھی۔

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے کہا کہ اس کے علاوہ مزید کوٹہ ان محرم خواتین کے لیے آیا،جن کے مرد پہلے ہی قرعہ کے ذریعے حج 2024 کے لیے منتخب ہوچکے ہیں، تاہم اس کی نوٹیفیکیشن چند دنوں میں الگ سے جاری کی جائے گی۔

حج کے لیے جمع رقم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگرچہ کل رقم کا تعین ابھی نہیں کیا گیا البتہ عازم کی پہلی قسط 81 ہزار 5 سو ہوگی جس کی ادائیگی کے حوالے سے باضابط عازمین کو مطلع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس بھارت کا سالانہ حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا گیا ہے۔ایسے میں نئے معاہدے کے تحت حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا۔امسال بھی زیادہ تعداد میں عازمین حج جموں وکشمیر سے ہوں گے، ایسے میں ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ حجاج کرام جموں و کشمیر کے ہیں۔

مزید پڑھیں: حج 2024 : کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں

قابل ذکر ہے کہ سال گزشتہ یعنی 2023 میں ایک اہم اقدام کے طور محرم کے بغیر کئی خواتین نے حج کا فریضہ انجام دیا ۔امسال ملک بھر سے 6 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو کی محرم کے بغیر حج پر جانی چاہتی ہیں۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 10:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.