ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابات میں ملی ہار سے پی ڈی پی کے کارکنان دلبرداشتہ نہیں ہوئے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ - PDP reaction - PDP REACTION

پی ڈی پی کے ترجمان ہربخش سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں ان کی پارٹی کی شکست سے رہنما، کارکنان دلبرداشتہ نہیں ہوئے ہیں۔ اس شکست سے سبق لیتے ہوئے کارکنان اگلے انتخابات میں ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی مزید کوشش کریں گے۔

انتخابات میں ملی ہار سے پی ڈی پی کے کارکنان دلبرداشتہ نہیں ہوئے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ
انتخابات میں ملی ہار سے پی ڈی پی کے کارکنان دلبرداشتہ نہیں ہوئے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 12:37 PM IST

انتخابات میں ملی ہار سے پی ڈی پی کے کارکنان دلبرداشتہ نہیں ہوئے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (etv bharat)

ترال: مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شکست پر تجزیہ شروع کردی ہے۔دوسری طرف لوک سبھا انتخابات میں پی ڈی پی کی مایوس کن کارکردگی نے وادی کشمیر میں ایک نئی سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔

اس کے باوجود پی ڈی پی لیڈروں کا کہنا ہے پارٹی تمام تر چیلنجز کے باوجود چٹان کی طرح کھڑی ہے۔حالیہ کارکردگی سے پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔پارٹی کے سینیر لیڈر و ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کا کہنا ہے کہ نتائج اگرچہ پارٹی کے حق میں نہیں رہے اس کا مطلب گرگز یہ نہیں ہے کہ ہم مایوس ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ہم نے غور و فکر شروع کردی ہے۔رہنماوں کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔ہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری تیاریوں میں خامیاں کہاں رہی ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ چار اگست 2019کے بعد ہی پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی گئی ۔اس دوران متعدد لیڈران نے پارٹی کو خیر باد بھی کہا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وادی خاص کر جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی کی گرفت کمزور ہو گئی؟

تاہم ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کارکنان ہمارے ساتھ رہے۔کارکنان پی ڈی پی کے ایجنڈے پر کاربند رہے تاہم تمام صورتحال کے باوجود پی ڈی پی نے تن تنہا لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا جبکہ دیگر پارٹیوں نے ملکر یا پراکسی کے طور انتخابات لڑیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.