ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ میں ایک اور انکاؤنٹر، مژھل سیکٹر میں تصادم آرائی جاری، ایک عسکریت پسند ہلاک - One More Encounter in Kupwara

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 7:08 AM IST

Updated : Aug 29, 2024, 7:39 AM IST

کپواڑہ میں ایک اور انکاؤنٹر کی اطلاع ہے۔ یہ انکاؤنٹر مژھل سیکٹر میں چل رہا ہے۔ وہیں دوسرا انکاؤنٹر کپواڑہ کے تنگدھر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب خوشحال پوسٹ پر جاری ہے۔

کپواڑہ کے ماچھل سیکٹر میں انکاؤنٹر
کپواڑہ کے ماچھل سیکٹر میں انکاؤنٹر (Etv Bharat)

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک ساتھ دو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر جاری ہے۔ گذشتہ رات سے ٹنگدھر اور مژھل سیکٹر میں تصادم آرائی جاری ہے۔ مژھل سیکٹر میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق مژھل سیکٹر کے کمکاری علاقے میں ایل او سی پر عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے دراندازی کی کوشش کی کوشش کی۔ خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 57 راشٹریہ رائفلز اور 53 انفنٹری بریگیڈ نے دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً 1940 بجے، چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے گولی باری شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہیں۔ صبح سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے گی تاکہ اگر کوئی عکسریت پسند داخل ہوا ہو تو اسے تلاش کیا جا سکے اور علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

کپواڑہ میں ایک ساتھ دو انکاؤنٹر

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگدھر اور کمکاری علاقوں میں ایک ساتھ دو انکاؤنٹر جاری ہیں۔ پہلا تصادم لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ٹنگدھر سیکٹر میں شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے دو سے تین دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: ٹنگدھر، کپواڑہ میں انکاؤنٹر شروع، سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیر لیا

Last Updated : Aug 29, 2024, 7:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.