ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ نے قیدیوں کی رہائی کا کیا مطالبہ - Omar Abdullah

Omar Abdullah Calls for Justice and Amnesty for Imprisoned Kashmiris این سے نائب صدر عمر عبداللہ نے نو منتخب پارلیمنٹ ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے امیدوار پارلیمنٹ میں کشمیری قیدیوں کے درپیش مسائل کو اجاگر کریں گے۔

عمر
عمر عبداللہ (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 2:42 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر سے منتخب نمائندوں (پارلیمنٹ ممبرس) کا خاص طور پر ذکر اور ان کی ذمہ داروں اعتراف کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں نئی حکومت کی پہلی نشست کو ’’بھارت کی جمہوریت کے لیے ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ایکس ہینڈل میں ’’شمولیت‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’’شمالی کشمیر کے باشندوں کی جانب سے منتخب کردہ ایم پی، انجینئر رشید کو حلف لینے اور بطور نمائندے اپنے فرائض کی انجام دہی کی اجازت دی جانی چاہیے۔‘‘ یاد رہے کہ بارہمولہ لوک سبھا نشست پر عمر عبداللہ کو تہاڑ جیل میں قید انجینئر رشید نے دو لاکھ سے بھی زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔

عمر عبداللہ نے جیل میں بند قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ’’یہ بھی ضروری ہے کہ جیل میں بند قیدوں کی مشکلات کو سمجھا جائے، انہیں تسلیم کیا جائے کیونکہ کئی ایسے قیدی ہیں جو یا تو انتخابات میں شرکت نہیں کرنا چاہتے یا کرنے کے خواہاں ہیں مگر کر نہیں پاتے۔‘‘ عمر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’ہماری پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ انجینئر رشید سمیت تمام قیدیوں کی رہائی اور انصاف کی بھرپور حمایت کریں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خطے سے باہر کی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کی رہائی اور انہیں فوری طور پر مقامی جیلوں میں منتقل کیے جانے کی بھی اپیل کی جائے گی۔

این سی کے نائب صدر نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت (دفعہ 370) کو منسوخ کرنے کے بعد قید کیے گئے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہمارے اہم مطالبات میں سے ایک یہ بھی ہوگا کہ 5 اگست 2019 کے بعد حراست میں لیے گئے تمام افراد کے لیے مجموعی طور پر درگزر اور معافی کا معاملہ کیا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے کامیاب امیدواروں پر ایک نظر - Lok Sabha Election Results 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.