ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھاری برفباری کے سبب اننت ناگ کے کئی علاقوں میں عام زندگی مفلوج - ٹریفک اپڈیٹ کشمیر

Snowfall in kashmir محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے۔ اس دوران کئی بالائی علاقوں کا ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع ہوا ہے،جس کی وجہ سے عوام کو کئی سارے مشکلات درپیش ہیں۔

Normal life paralyzed in many areas of Anantnag due to heavy snowfall
Etv Bharatبھاری برفباری کے سبب اننت ناگ کے کئی علاقوں میں عام زندگی مفلوج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 8:50 PM IST

بھاری برفباری کے سبب اننت ناگ کے کئی علاقوں میں عام زندگی مفلوج

اننت ناگ: وادی کے دیگر حصوں سمیت اننت ناگ ضلع کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں منگل کی صبح سے برفباری ہو رہی ہے۔پیر کے روز جنوبی کشمیر میں وقفہ وقفہ سے بارشیں ہو رہی تھیں، تاہم منگل کی صبح سے موسم نے اچانک کروٹ بدلی، جس کے ساتھ ہی برفباری شروع ہو گئی۔

جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری صبح سے جاری ہے۔برفباری کے سبب عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اننت ناگ کے کئی پہاڑی علاقوں کا ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع ہوا ہے،جس کی وجہ سے عوام کو کئی سارے مشکلات درپیش ہیں۔بعض علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے اور بجلی کی عدم دستیابی سے عوام کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے کئی مقامات پر خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ اور عوام کے درمیان تال میل کو برقرار رکھنے کے لئے ہیلپ لائن نمبرات اجراء کئے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی مشکلات کے دوران عوام کی بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے۔

پہاڑی علاقے کے لوگوں کے لئے ایڈوائزی جاری کی گئی ،انہیں بھاری برفباری کے دوران احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔ وہیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے بھی عملہ کو تیار رکھا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر میونسپلٹی اور میکانیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قبل ازوقت تیاری کی گئی تھی، مشینریز اور عملہ کو تیار رکھا گیا تھا ،جو رابطہ سڑکوں کو صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں، تاکہ آمدورفت کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو بجلی پانی کی بحالی اور اشیائے ضروری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ہدایات دئے۔انہوں نے رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں سرعت لانے کی بھی ہدایت دی۔بھاری برفباری کے سبب سنتھن کشتواڑ ،سمیت مرگن شاہراہ لگاتار نقل وحمل کے لئے بند ہے ۔

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 21 فروری کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ایک فٹ برف جبکہ میدانی علاقوں میں بھی 6 انچ سے زایادی برفباری ہوئی ہے۔برفباری کو دیکھ کر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ کشمیر آئے ہوئے سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وہی اس برف باری سے کسانوں نے کسی حد تک راحت کی سانس لی ہے۔ وادی کشمیر میں اس سال میدانی علاقوں میں برف اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کافی پریشان نظر آرہے تھے۔ وہی خشک سالی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔

خشک سالی کے خاتمے کے لیے وادی کشمیر کے ہر علاقے میں اجتماعی اور انفرادی طور دعائیں مانگیں گئی اور نمازوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ ایس طارق سئینر صحافی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.