ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں نیا سیاسی محاذ وجود میں آسکتا ہے: ڈی ڈی سی ممبر

New political front may come to fore in Kashmir لوک سبھا انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، سیاسی لیڈران کا ایک سے دوسری پارٹی میں شفٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پس پردہ پارٹیز کے مابین الائنس کے حوالہ سے خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

پلوامہ (جموں کشمیر) : ڈی ڈی سی ممبر آری پل، منظور گنائی نے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کے لیے ایک تھرڈ فرنٹ بننے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عنقریب اس حوالہ سے صورتحال واضح ہوگی۔‘‘ گنائی نے ان باتوں کا اظہار حلقہ آری پل میں ایک کرکٹ میچ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ یو ٹی کے نوجوانوں کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کی جائے اور انکی داد رسی کی جائے اور وہ کیا چاہتے ہیں اس حوالے سے انکی مانگوں کو پورا کیا جایے گا۔‘‘   منظور گنائی نے واضح کیا کہ ’’وزیراعظم نریندری مودی اور وزیر داخلہ جموں وکشمیر کی مجموعی ترقی کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے یہاں کے نوجوانوں کو بھی اب ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس کی ترقی ہماری ترقی ہے۔‘‘ منظور گنائی نے مزید بتایا کہ روایتی سیاسی پارٹیوں نے اب تک یہاں کے نوجوانوں کو گمراہ کن نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس حوالے سے ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔  واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ بعض پارٹیاں الائنس کے لیے خفیہ میٹنگز انجام دے رہی ہیں جبکہ پارٹی ٹکٹ ملنے کے لیے سیاسی لیڈران کا ایک سے دوسری سیاسی جماعت میں شفٹ ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔    منظور گنائی  ڈی ڈی سی ممبر آری پل، ترال   آری پل، ترال میں کرکٹ ٹورنامنٹ مقامی ڈی ڈی سی ممبر نے بھی کی شرکت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 5:43 PM IST

جموں وکشمیر میں نیا سیاسی محاذ وجود میں آسکتا ہے: ڈی ڈی سی ممبر

پلوامہ (جموں کشمیر) : ڈی ڈی سی ممبر آری پل، منظور گنائی نے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کے لیے ایک تھرڈ فرنٹ بننے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عنقریب اس حوالہ سے صورتحال واضح ہوگی۔‘‘ گنائی نے ان باتوں کا اظہار حلقہ آری پل میں ایک کرکٹ میچ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ یو ٹی کے نوجوانوں کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کی جائے اور انکی داد رسی کی جائے اور وہ کیا چاہتے ہیں اس حوالے سے انکی مانگوں کو پورا کیا جایے گا۔‘‘

منظور گنائی نے واضح کیا کہ ’’وزیراعظم نریندری مودی اور وزیر داخلہ جموں وکشمیر کی مجموعی ترقی کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے یہاں کے نوجوانوں کو بھی اب ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس کی ترقی ہماری ترقی ہے۔‘‘ منظور گنائی نے مزید بتایا کہ روایتی سیاسی پارٹیوں نے اب تک یہاں کے نوجوانوں کو گمراہ کن نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس حوالے سے ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: مظفر بیگ کی پی ڈی پی میں شمولیت سے کیا کشمیر میں سیاسی الائنس متاثر ہوں گا؟

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ بعض پارٹیاں الائنس کے لیے خفیہ میٹنگز انجام دے رہی ہیں جبکہ پارٹی ٹکٹ ملنے کے لیے سیاسی لیڈران کا ایک سے دوسری سیاسی جماعت میں شفٹ ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.