ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی لیڈر محمد رفیق شاہ بی جے پی میں شامل - لوک سبھا الیکشن 2024

جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے سابق ممبر سید محمد رفیق شاہ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ جمعہ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی لالچ کی بنا پر بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ہے، بلکہ بی جے پی نے ان کی دہایوں کی مانگ پوری کی۔

nc-leader-and-former-mlc-mohd-rafiq-shah-joins-bjp
این سی لیڈر محمد رفیق شاہ بی جے پی میں شامل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 9:40 PM IST

این سی لیڈر محمد رفیق شاہ بی جے پی میں شامل

جموں(جموں و کشمیر) : نیشنل کانفرنس کے رہنما و جموں و کشمیر کی قانون ساز کونسل کے سابق ممبر سید محمد رفیق شاہ نے جمعہ کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔شاہ کا پارٹی میں استقبال جموں و کشمیر یوٹی بی جے پی صدر رویندر رینا نے پارٹی دفتر تریکوٹہ نگر جموں میں کیا۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سابق وزیر مشتاق بخاری نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی،جبکہ نیشنل کانفرنس کے کئی سرکردہ لیڈران بشمول کٹھوعہ ضلع صدر سنجیو کھجوریہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی حامیوں اور ضلعی عہدیداروں نے بھی گزشتہ ماہ نیشنل کانفرنس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مرکزی سرکاری کی جانب سے جموں و کشمیر میں پہاڑی لوگوں کو ایس ٹی کا ریزرویشن دینے کے بعد پہاڑی آبادی کے سیاسی و سماجی لیڈران نے بی جے پی کا ہاتھ تھام لیا۔ تاہم گجر آبادی کی سخت مخالفت کے باوجود بی جے پی نے شیڈول ٹرائب ریزرویشن پہاڑیوں کو دے دی۔ اس فیصلے سے گجر آبادی کافی ناراض ہوئے ہے۔ اگرچہ مرکزی سرکار نے گجر آبادی کو یقین دہانی کی ہے کہ ان کی ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.