ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ پر مکمل اتفاق نہیں ہوا: عمر عبداللہ - NC Congress Seat Sharing

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی دمحال ہانجی پورہ نشست پر این سی لیڈر سکینہ ایتو نے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

ا
عمر عبداللہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 7:16 PM IST

سکینہ ایتو نے کاغذات نامزدگی جمع کیے (ای ٹی وی بھارت)

کولگام (جموں کشمیر) : نیشنل کانفرنس (این سی) کی سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے سکینہ ایتو نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی دمحال ہانجی پورہ اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سکینہ ایتو کو دمحال ہانجی پورہ اسمبلی نشست کے لیے سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران ایتو کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی تھے۔

اس موقع پر عمر عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس، عوام کے سامنے ایسا منشور لے کر آئی ہے جو کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں لا سکتی۔ ’’انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوام نیشنل کانفرنس کو اگلے پانچ برس کے لئے خدمت کرنے کا موقع دے گی۔‘‘ اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے ساتھ اتحاد اور سیٹ شیئرنگ کے حوالہ سے عمر عبداللہ نے کہا: ’’بیشتر سیٹوں پر طرفین راضی ہو چکے ہیں، جبکہ کچھ سیٹوں پر ابھی اتفاق ہونا باقی ہے۔ کچھ سیٹوں پر کانگریس اڑی ہوئی ہے، کچھ نشتوں پر ہم اڑے ہوئے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں این سی اور کانگریس نے متحدہ طور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے کے لئے امیدواروں کی لسٹ بھی شائع کی گئی ہے۔ کانگریس کے سپورٹ سے نیشنل کانفرنس نے سکینہ ایتو کو کولگام ضلع کی دمحال ہانجی پورہ نشست سے میدان میں اتار ہے۔ اس اسمبلی حلقہ میں کل 99,037 اہل رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں، حد بندی کے بعد نور آباد حلقے کو دمحال ہانجی پورہ کے ساتھ ملایا گیا۔

اس نشست پر جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں سکینہ ایتو، پی ڈی پی امیدوار عبدالمجید پڈر سے ہار گئیں تھیں۔ پڈر اب جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ عبدالمجید پڈر کے علاوہ پی ڈی پی کے گلزار احمد ڈار اور عوامی اتحاد پارٹی کے محمد عارف ڈار بھی میدان میں ہیں تاہم کانگریس کے سپورٹ سے سکینہ ایتو کو مضبوط امیدوار مانا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کے منڈیٹ کی تقسیم کا محبوب بیگ نے کیا دفاع - Mehboob Beg on Revolt in PDP

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.