ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، فوج نے بتایا بھرتی اور ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار - BANDIPORA MILITANT KILLED

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 18, 2024, 12:52 PM IST

سکیورٹی فورسز نے بانڈی پورہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس تعلق سے فوج نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارا گیا عسکریت پسند ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات اور عسکریت پسندوں کی بھرتیوں میں ملوث تھا۔

بانڈی پورہ انکاؤنٹر
بانڈی پورہ انکاؤنٹر (Etv Bharat)

بانڈی پورہ انکاؤنٹر (Video: ETV Bharat)

بانڈی پورہ: جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ میں گذشتہ روز ہوئے ایک تصادم میں سکیورٹی فورسز نے ایک ملیٹنٹ کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے مطابق بانڈی پورہ انکاؤنٹر میں مارا گیا عسکریت پسند ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ مارا گیا عسکریت پسند، عسکریت پسندوں کی بھرتیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ اس عسکریت پسند کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بہت بڑی فتح سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ مارے گئے عسکریت پسند کا نام عمر بتایا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں فوج نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے جانکاری فراہم کی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر تھرڈ سیکٹر وپل تیاگی نے کہا کہ، سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مسلسل اطلاع مل رہی ہے، عمر کئی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔

پریس کانفرنس میں ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشیہ شرما اور کمانڈنٹ تھرڈ بی این سی آر پی ایف نے شرکت کی۔

وپل تیاگی نے مزید کہا کہ، اس سارے عمل میں مقامی لوگوں نے عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے میں سیکورٹی فورسز کی مدد کی ہے۔

واضح گزشتہ کچھ دنوں میں جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جموں میں عسکریت پسندوں نے لگاتار عسکری کارروائیوں کو انجام دیا ہے۔ فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن چلاتے ہوئے عکسریت پسندوں کی کوششوں کو ناکام بھی بنایا ہے۔ جموں کشمیر میں عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ کے بعد سے کشمیر اور قومی سیاسی پارٹیاں مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.