ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری - Anantnag Rajouri LS Seat - ANANTNAG RAJOURI LS SEAT

Nomination process for Anantnag Rajouri LS Seatاننت ناگ - راجوری لوک سبھا نشست کے لیے 12اپریل سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 19اپریل تک جاری رہے گا۔ اس نشست 7مئی کو انتخابات منعقد ہوں گے۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 12:48 PM IST

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری

اننت ناگ (جموں کشمیر) : اننت ناگ - راجوری لوک سبھا نشست کے لئے 12 اپریل سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس نشست کے لئے ابھی تک 18 امیدواروں نے فارم حاصل کئے ہیں، جبکہ دلیپ کمار پنڈتا نامی ایک آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے فارم حاصل کئے ہیں۔ ان میں سے گیارہ امیدواروں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے فارم حاصل کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آغاز 12 اپریل سے شروع ہوا ہے۔ کاغذات جمع کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے جبکہ نام واپس لینے کی تاریخ 22 اپریل ہے اور اس نشست کے لئے 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ ’’نیشنل لوک تانترک پارٹی‘‘ کے اننت ناگ راجوری نشست کے لئے پارٹی کے امیدوار امتیاز احمد نجار نے منگل کے روز فارم حاصل کیا۔ اننت ناگ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل لوک تانترک پارٹی کے آرگنائزیشن منسٹر اشفاق علی نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کی سبھی نشستوں کے لئے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’فی الحال پارٹی نے اننت ناگ راجوری نشست کے لئے امتیاز احمد نجار جبکہ سرینگر کے لئے روبینہ اختر کو امیدوار منتخب کیا ہے۔‘‘ اشفاق علی نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کا منشور ہے کہ وہ غریبوں اور محتاج عوام کی خدمات اور بقاء کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی نے اپنا سیاسی کھیل، کھیل کر یہاں کی عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ لہذا عوام کو ایسی سیاست سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اپنی پارٹی کا اننت ناگ - راجوری سیٹ پر الیکشن موخر کرنے کی اپیل - Anantnag Rajouri Parliamentary Seat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.