ETV Bharat / jammu-and-kashmir

صارفین کا گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - Ganderbal

Protest Against Hike Electricity Bill: ضلع گاندربل میں مقامی باشندوں نے بجلی کی اضافی بلوں کو لے کر محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں تشویشناک اضافہ کے سبب عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کا گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 2:33 PM IST

صارفین کا گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

گاندربل: ضلع گاندربل میں مقامی باشندوں نے بجلی کی اضافی بلوں کو لے کر محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔محکمہ بجلی من مانی طرریقے سے لوگوں کو بل دے رہا ہے۔ محکہ بجلی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ لوگ اتنی رقم ادا نہیں کر سکتے۔ عام لوگوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اضافی بلوں کی وجہ سے مستقبل میں مالی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گاندربل ضلع کے کنگن سے رہائشی نے آج پی ڈی ڈی حکام کے خلاف ماہانہ بجلی کے نرخوں میں اچانک اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں مقامی باشندوں نے بجلی کی اضافی بلوں پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن لگاتار بجلی کی فیس میں اضافہ ہورہاہے۔یہ ان کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو وہ بل ادا نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: بجلی بل میں اضافے کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ڈی حکام علاقے سے بجلی کا پورا سیٹ اپ سمیٹ لیں۔ وہ مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہماری آمدنی اتنی نہیں ہے کہ ہم اتنی مہنگی بجلی کی فیس ادا کرسکے۔اگر سرکار ہماری بجلی فیس کم نہیں کرسکتی تو ہمیں بجلی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اس کے بغیر رہ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.