ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھیڑوں کی چیر پھاڑ کرنے والے تیندوے کی تلاش جاری - leopard wreaks havoc in Pulwama - LEOPARD WREAKS HAVOC IN PULWAMA

Pulwama Leopard Attack: ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں تیندوے کا قہر، تقریباً 10 بھیڑوں کی چیر پھاڑ کر ڈالی۔ محکمہ نے اسے پکڑنے کے لیے علاقے میں پنجرے نصب کر دیے ہیں۔

بھیڑوں کی چیر پھاڑ کرنے والے تیندوے کی تلاش جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 7:38 PM IST

بھیڑوں کی چیر پھاڑ کرنے والے تیندوے کی تلاش جاری

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی نے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ تیندے نے دوران شب ضلع کے لئرو، کاکاپورہ علاقے میں ایک گؤ خانہ میں داخل ہوکر کئی بھیڑوں کی چیر پھاڑ کر ڈالی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے تیندوا گھوم رہا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

اعجاز نام کے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے تیندوا علاقے میں گھوم رہا ہے، جب کہ دوران شب اس نے ایک چرواہے کے گئو خانے میں گھس کر قریب 10 بھیڑوں کی چیر پھاڑ کر ڈالی۔ اعجاز احمد نے بتایا کہ غریب چرواہے کا تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا ہے جس کے لیے انہوں نے حکومت سے متاثرہ کی امداد کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خاص طور پر بچے دن کے اوقات میں بھی گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔

ادھر، محکمہ وائلڈ لائف، کنٹرول روم، پلوامہ کے انچارج مشتاق احمد نے بتایا کہ محکمہ کو اطلاع ملتے ہی علاقے میں تیندوے کا سراغ لگانے اور تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جب کہ عملہ مسلسل سرچ آپریشن کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں مختلف مقامات پر پنجرے نصب کر دیے ہیں۔ انہوں نے تیندوے کے جلد پکڑے جانے کی امید ظاہر کی۔ تاہم انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے چوکس رہنے اور صبح و شام کے اوقات میں تنہا باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی بھی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.