ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری ثقافت ابھی بھی زندہ ہے تاہم اس کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے: پرنسپل سکریٹری محکمہ ثقافت

محکمہ ثقافت جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری سریش کمار گپتا نے کہا کہ محکمہ اگلے برس کی سرگرمیوں کے لئے ایک ایڈوانس کلینڈر بنائے گا، تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ کب کون سا پروگرام ہے اور وہ ان میں شرکت کر سکیں۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 18, 2024, 9:40 PM IST

Kashmiri culture is still alive but needs to be popular: Principal Secretary Culture
کشمیری ثقافت ابھی بھی زندہ ہے تاہم اس کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے: پرنسپل سکریٹری محکمہ ثقافت

سرینگر: محکمہ ثقافت جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری سریش کمار گپتا کا کہنا ہے کہ کشمیری ثقافت ابھی بھی زندہ ہے تاہم اس کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اگلے برس کی سرگرمیوں کے لئے ایک ایڈوانس کلینڈر بنائے گا۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'کشمیری کلچر ختم نہیں ہوا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کو مزید مقبول کرنے کی ضرورت ہے'۔ان کا کہنا تھا: 'محکمے کی ایک ونگ اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز ہے جو کشمیر کے کلچر کو بڑھانے کے لئے سرگرم عمل ہے'۔
سکریٹری ثقافت نے کہا کہ محکمہ اگلے برس کی سرگرمیوں کے لئے ایک ایڈوانس کلینڈر بنائے گا، تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ کب کون سا پروگرام ہے اور وہ ان میں شرکت کر سکیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر ہارٹ میں منعقدہ نمائش میں غیر مقامی دستکار بھی حصہ لیں رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جموں وکشمیر کے باہر بھی ہمارے پروگرام ہوسکیں تاکہ ہمارے ماہرین فن کو ان میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع مل سکے۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.