ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری - کشمیر موسم

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گاندربل میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 1:05 PM IST

گاندربل میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

گاندربل (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بھی وادی کے دیگر علاقوں کی طرح میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب جہاں سڑکوں پر برف جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات درپیش ہیں وہیں حکام کی جانب سے برف باری کے فوراً بعد ہی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

گاندربل ضلع کے بالائی علاقوں میں آٹھ انچ سے ایک فٹ تک کی برف ریکارڈ ہوئی ہے۔ برفباری کے سبب سونہ مرگ جانے والے راستے پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ وہیں محکمہ ٹریفک کی جانب سے صرف اُن گاڑیوں کو سونہ مرگ جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جن گاڑیوں کے ٹائر پر اینٹی سکیڈ چین لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے احکامات لوگوں اور سیاحوں کو آرام پہنچانے اور پھسلن کے سبب حادثات کو کم کرنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گاندربل : برف کی وجہ سے اسکولی بچوں کو مشکلات

ادھر، ضلع گاندربل میں برفباری کے بعد سونہ مرگ گمری سڑک کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سرینگر کرگل سڑک کو پہلے ہی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کے بعد ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ جبکہ بیکن کے ایک افسر نے بتایا کہ زوجیلا اور سونمرگ میں برفباری کے بعد شاہراہ کو ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بیکن عملہ کی جانب سے شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.