ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم معطل - Kashmir employee suspended - KASHMIR EMPLOYEE SUSPENDED

جموں و کشمیر میں حکام نے ایک سرکاری ملازم کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں نوکری سے معطل کردیا ہے۔ شیر کشمیر انترنیشنل کانفرنس سینٹر میں کام کرنے والے ملازم کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے ساتھ کام کررہا ہے۔ سرکاری ملازمین پر لازم ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کا اظہار نہ کریں۔

kashmir employee suspended
kashmir employee suspended
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 11:35 AM IST

سری نگر (جموں و کشمیر): انتخابی ضابطہ اخلاق یا ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے سلسلے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے سری نگر میں حکام نے جمعرات کو ایک ملازم کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ انتخابی عمل کے دوران منصفانہ طرز عمل کو یقینی بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر آیا ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، شیرکشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر یا ایس کے آئی سی سی میں کام کرنے والے ایک سرکاری ملازم جاوید احمد صوفی نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے اور اس پارٹی کے پروگرامز کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے۔ حکام کے مطابق صوفی کا یہ عمل ایم سی سی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے۔

حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ مزکورہ ملازم کس سیاسی جماعت کے جلسوں میں شریک ہوا ہے تاہم انکے بارے میں شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے نافذ کردہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابات کے دوران برابری کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے رہنما خطوط کا ایک اہم مجموعہ ہے۔ یہ انتخابی نظام الاوقات کے اعلان کے وقت سے نافذ العمل ہے اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی عمل کے اختتام تک جاری رہے گا۔

ضلع انتخابی افسر، سری نگر، ڈاکٹر بلال محی الدین نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل میں شفافیت اور دیانتداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.