ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی - Heat in Kashmir

Kashmir Disaster Management Advisory : کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔ جس کے تحت اسکولوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر کلاسز کا انعقاد کھلی ہوا میں کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

Kashmir Disaster Management Authority issued an advisory for schools
کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 12:14 PM IST

سرینگر: وادیٔ کشمیر میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے سبھی اسکولوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر کھلی ہوا میں کلاسز کا انعقاد کرنے کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جب گرمی شدت کی ہو تو ان اوقات کے دوران کھلے میں درس و تدریسی کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔ جب کہ پڑھانے والی جگہوں پر پانی اور او آر ایس کی سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:

اسکول کھلنے سے بچوں کے چہروں پر خوشی

بورڈ کی تیار کردہ کسی بھی کتاب میں قابل اعتراض مواد شامل نہیں: محکمہ ایجوکیشن - Objectionable Content Issue

ڈی سی سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر کی جانب سے تیار کردہ ایکشن پلان کے مطابق گرمی کی لہر کو کم کرنے کے لیے ایم سی ڈی، پی ڈبلیو ڈی اور آئی اینڈ ایف سی کے علاوہ ٹریفک پولیس کو شیلٹر یا شیڈ بس اسٹینڈس تعمیر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

وہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے علاقوں کی نشاندہی اور اہم مقامات، چوراہوں اور پروجیکٹ سائٹس پر پینے کے پانی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایکشن پلان کے مطابق سرینگر میں محکمۂ ٹرانسپورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید گرمی سے ہونے والی بیماریوں کے بچاؤ سے متعلق پوسٹر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ پمفلٹ بھی تقسیم کریں۔ ادھر پی ایچ ای محکمہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.