ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر: حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ نو مئی سے شروع ہوگا - Hajj 2024 - HAJJ 2024

سرینگر سے حج کی روانگی کا سلسلہ رواں ماہ 9 مئی سے شروع ہوکر 25 مئی تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے عازمین حج کی روانگی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

سرینگر: حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ نو مئی سے شروع ہوگا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 4:19 PM IST

سرینگر: میٹنگ میں صوبائی کمشنر نے ڈائریکٹر ایئر پورٹ اتھارٹی کی مناسب عملے کی تعیناتی، حج ہاوس میں ایکسرے مشینز سمیت دیگر مشینری کی تنصیب کے علاوہ ایئرپورٹ پر حجاج کرام کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ایس ایس پی سیکورٹی کو حج ہاؤس کے لیے انٹری پاس جاری کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ جب کہ جنرل مینجر ایس آر ٹی سی سے کہا گیا کہ وہ حج ہاؤس بمنہ سے ایئرپورٹ تک عازمین کو لے جانے کے لیے ایس آر ٹی سی بسوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ جائزہ میٹنگ کے دوران وجے کمار بدھوری نے ہموار اور پریشانی سے پاک انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے محکموں کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر سے امسال سات ہزار سے زائد عازمین حج، حج کے لیے جارہے ہیں۔ حج 2024 کے لیے بھارت کا سالانہ حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا گیا ہے۔ ایسے میں نئے معاہدے کے تحت حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا۔ جوائنٹ سیکریٹری اقلیتی امور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں حج 2024 معاہدے کے بھارتی وفد کا حصہ تھیں۔ انہوں نے پہلے ہی کہا کہ نئے معاہدے 2024 کے تحت سعودی حکومت نے بھارت کو پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کا سالانہ کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ سالانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ سال گزشتہ یعنی 2023 میں ایک اہم اقدام کے طور پر پہلی مرتبہ محرم کے بغیر کئی خواتین نے حج کا اپنا فریضہ انجام دیا تھا۔ امسال بھی کئی خواتین حج کا فریضہ انجام دینے جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.