پلومہ: ضلع پلوامہ کا دور افتتادہ علاقہ لدرمر علاقہ تقریبا 250 خاندان پر مشتمل ہے اور یہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے کافی دور ہے۔ علاقے کے لوگ باقاعدگی سے ہر ماہ بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں تاہم علاقے میں آج بھی بجلی کی ترسیلی لائینز درختوں کے سہارے لٹکی ہوئی نظر آرہی ہے، جب کہ محکمہ بجلی ہر ماہ بل میں اضافہ کر رہی ہے، تب بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک کرنے میں وہ ناکام نظر آرہے ہیں۔ دیکھنے سے لگتا ہیکہ کبھی بھی حادثات پیش آسکتے ہیں، خاص کر بارش کے موسم میں یہ مسئلہ زیادہ ہے ہو جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ سولہ سو سے دو ہزار تک فیس ادا کر رہے ہیں پھر بھی علاقے کی آبادی کو اکثر بجلی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: شوپیان کے گاوں کندلن میں مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور محمکہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا حل ہوسکے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہرماہ محمکہ بجلی کی جانب سے بجلی بل میں اضافہ کیا جارہا ہے،اکیسویں صدی میں بھی جموں وکشمیر کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔