پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں منعقدہ پاور ملازمین کوآرڈینیٹن کمیٹی کے بیداری پروگرام میں شرکا نے ملازمین کو مستقل کرنے اور بروقت تنخواہ وگزار کرنے جیسے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کے لئے آواز بلند کی۔
اس سلسلے میں چیف ترجمان وسیم احمد جان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملازمین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا، محکمہ کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنا اور ان کی تنخواہ کی بروقت ادائیگی پر زور دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے دوران کئی ملازمین حادثے کا شکار ہوئے جب کہ کئی لوگوں کی موت بھی ہوگئی لیکن ان کے لئے کوئی پالیس نہیں ہے۔ انہوں نے محکمہ کے افسران سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے تمام مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کے لئے کام کریں۔
ملازمین نے ہمارے کئی جائز مطالبات ہیں۔ محکمہ کو ان مطالبات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے مزدوروں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ مزید بہتر طریقے سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقعے پر جموں و کشمیر پاور ملازمین کوآرڈینیٹن کمیٹی کے صدر، چیف ترجمان، سینئر ممبران اور اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ جے کے پی ڈی سی ایل آفس میں منعقدہ کنونشن کم بیداری پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے جے کے پی سی ڈی ایل کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی پاکستانی مہاجرین نے پانچ اگست کو یوم آزادی منائی