ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی ریلوے نے کشمیر کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کی کمی - Northern Railway

Northern railway slashes ticket prices شمالی ریلوے نے کشمیر میں ٹکٹ کے کرایوں میں کمی کو بحال کر دیا ہے۔ کووڈ کے بعد کشمیر ویلی میں چلنے والی ٹرینوں میں کرایہ بڑھا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑھے ہوئے کرایے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا مگر اب اس کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 3:21 PM IST

بڈگام: وادی کشمیر کی ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے شمالی ریلوے نے کشمیر میں ٹکٹ کے کرایوں کو پھر سے بحال کر دیا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کووڈ کے بعد کشمیر ویلی میں چلنے والی ٹرینوں میں کرایہ بڑھا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑھے ہوئے کرایے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا مگر اب اس کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

ریلوے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ شمالی ریلوے نے کشمیر میں مسافر ٹرینوں پر دوسرے درجے کے عام کرایوں کو بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ٹکٹ کی کرایوں میں تقریباً 40 سے 50 فیصد کمی کی گئی ہے، جو کووڈ سے پہلے کی ٹکٹوں پر تھی۔" انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سڈورہ اسٹیشن سے سری نگر تک ٹکٹ کا کرایہ 35 روپے تھا اور اب اسے کم کر کے 15 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ ریلیف کشمیر کی پوری وادی میں لاگو ہے اور ریلیف کے بعد ٹرین میں سفر کرنا انتہائی سستا اور آسان ہو گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مقامات پر سسٹم میں خرابیاں پائی جا رہی تھیں، ان کو ٹھیک کر کے تمام اسٹیشنوں پر کرایہ میں کی گئی کمی کو بحال کر رہے ہیں۔

حکام نے کہا ریل خدمات فی الحال وادی کے شمال میں بارہمولہ شہر سے جموں ڈویژن کے رامبن ضلع کے سنگلدان تک چل رہی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم جلد ہی وادی کے دوسرے مقامات پر بھی یہ بحالی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.