ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: سمبل سوناواری میں ووٹ ڈالنے کے لیے لمبی قطاریں - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے سوناواری میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے سات اضلاع کی چالیس نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ عوام میں کافی جوش ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہاں سے جیتنے والے نمائندے عوام کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے کام کریں گے۔

اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، ووٹرز کی لمبی قطاریں
اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، ووٹرز کی لمبی قطاریں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2024, 2:37 PM IST

Updated : Oct 1, 2024, 2:47 PM IST

سوناواری: جموں و کشمیر کے سمبل سوناوری اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے منگل کو 40 نشستوں پر ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے سے ہی جاری ہے۔ اس مرحلے میں سات اضلاع شامل ہیں۔ 39.18 لاکھ سے زیادہ اہل ووٹرز 1415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، ووٹرز کی لمبی قطاریں (ETV Bharat)

2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں پہلی بار اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے اسمبلی حلقوں میں پولنگ صبح 7 بجے سخت سیکیورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔ آج سمبل سونا واری علاقے میں صبح سے ہی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوں، اسی وجہ سے وہ ایک بار پھر ووٹ دینے جا رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ جن نمائندوں کو وہ منتخب کریں گے، وہ ان کے مسائل کا حل لے کر آئیں گے۔ عوام کو امید ہے کہ اس بار ایسے امیدوار آئیں گے جو حلقے کے ترقیاتی کام کریں گے۔

ای سی آئی کے مطابق، یونین ٹیریٹری کے سات اضلاع کے 40 حلقوں میں کل 39.18 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سات اضلاع کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، ادھم پور، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں میں کل 5,060 پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ جاری ہے۔ 39,18,220 اہل ووٹر اپنا ووٹ استعمال کر رہے ہیں، جن میں 20,09,033 مرد، 19,09,130 ​​خواتین اور 57 تیسری جنس کے افراد شامل ہیں۔ ان میں سے 1.94 لاکھ ووٹرز 18 سال کی عمر کے ہیں جو پہلی بار اپنی حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ لوگوں میں کافی جوش ہے اور انہیں امید ہے کہ جو امیدوار ان انتخابات میں کامیاب ہونگے وہ حلقے کے لئے ترقیاتی کام کریں گے جس سے روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے اور وادی میں امن و سکون پیدا ہوگا۔

Last Updated : Oct 1, 2024, 2:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.