ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر، خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ - JK Assembly Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 12:52 PM IST

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کل پونے آٹھ لاکھ کے قریب رائے دہندگان ہیں جن میں تیسری جنس کے 30ووٹرز بھی شامل ہیں۔

ا
سرینگر میں کل پونے آٹھ لاکھ کے قریب ووٹرز ہیں (Representational Image)

سرینگر: جموں کشمیر میں انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کی نوٹیفیکشن جاری کی گئی اور سرینگر میں 25 ستمبر کو دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس طرح دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی جبکہ کاغذات کی جانب پڑتال 6 ستمبر ہوگی اور 9 ستمبر کو کاغذات واپس لئے جا سکتے ہیں۔

سرینگر ضلع میں حتمی انتخابی فہرست کے مطابق کل 7لاکھ 74 ہزار 46 راے دہندگان ہیں جن میں مرد ووٹروں کی تعداد3 لاکھ 86 ہزار654 اور خواتین راے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 777ہے۔ جبکہ خواجہ سرا ووٹروں کی تعداد 30 ہے۔ ضلع میں 8 اسمبلی حلقے ہیں جن میںحضرت بل19، خانیار20، حبہ کدل21، لال چوک22، چھانہ پورہ23، زڈی بل 24، عیدگاہ25 اور سینٹرل شالہ ٹینگ 26شامل ہیں۔

ادھر، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے رائے دہندگان کو آسانی اور بغیر کسی پریشانی کے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی خاطر 932 پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے شمولیتی اور شراکتی انتخابات کے ماضی کے تجربہ کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ جن میں خواتین کے لیے8 پنک (گلابی) پولنگ مراکز، 8یوتھ پولنگ مراکز، 8 پی ڈبلیو ڈی پولنگ مراکز، 8 گرین پولنگ مراکز اور 5 منفرد پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔18 ستمبر کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی، دوسرے مرحلے کے تحت 25 ستمبر اور تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر ہوگا۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں ایسٹ پر اس بار بھی کانٹے کی ٹکر ہوگی - Assembly Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.