ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری نوجوان سابق حکومتوں کے فریب سے آگاہ، اپنی پارٹی لیڈر

JK Apni party organised youth engagement programلوک سبھا الیکشن نزدیک آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز رہی ہیں۔

کشمیری نوجوان سابق حکومتوں کے فریب سے آگاہ، اپنی پارٹی لیڈر
کشمیری نوجوان سابق حکومتوں کے فریب سے آگاہ، اپنی پارٹی لیڈر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 7:44 PM IST

کشمیری نوجوان سابق حکومتوں کے فریب سے آگاہ، اپنی پارٹی لیڈر

پلوامہ (جموں کشمیر) : لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے جہاں سیاسی جماعتیں نمائندوں کے اعلان پر غور و خوض کر رہی ہیں وہیں جموں و کشمیر سیاسی جماعتوں کی جانب سے پروگرامز، تقاریب اور جلسوں ک سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ اسی ضمن میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ’’یوتھ انگیجمنٹ پروگرام‘‘ کے تحت مقامی نوجوانوں، پارٹی کارکنان کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات کی۔ پروگرام میں نوجوانوں کو جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا ہاتھ تھامنے اور ان کے امیدواروں کو کامیابی بنانے کی اپیل کی گئی۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر طلعت مجید نے پارٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ نوجوانوں سے خطاب کیا اور انہیں سیاسی سرگرمیوںکا حصہ بننے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں نوجوانوں نے مختلف مسائل اور موضوعات پر پارٹی لیڈران سے سوالات کیے۔ پارٹی لیڈران نے کہا کہ ’’اسی طرح کے پروگرامز سے جمہوری نظام مستحکم ہوتا ہے اور عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ اس طرح کے سیشن جاری رکھیں۔‘‘

مزید پڑھیں: لوک سبھا الیکشن، بی جے پی مہیلا مورچہ بھی مورچہ زن

پروگرام کے حاشیہ پر طلعت مجید نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوجوانوں کے مطالبات اور ان کے مسائل کو سننے کے لئے ہی ٹاؤن ہال پلوامہ میں یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہاں کے نوجوان تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے جاری شورش سے کافی پریشان تھے تاہم اب جموں و کشمیر اپنی پارٹی میدان عمل میں سرگرم ہے اور پارٹی کا بنیادی مقصد ہی نوجوانوں کو مستحکم بنانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’ابھی تک کی جماعتوں نے جذباتی سیاستی کی جبکہ آج کا نوجوان ان کے مکر و فریب سے واقف ہو چکا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.