ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی کشمیر میں اربعین تقریبات کا انعقاد - Youm E Arbaeen - YOUM E ARBAEEN

جموں وکشمیر کے بڈگام اور زیلدار محلہ سرینگراور کئی اضلاع میں اربعین کا مرکزی جلوس آغا سید حسن کی قیادت میں برآمد کیا گیا۔

انجمن شرعی شیعیان نے وادی کے اطراف و اکناف میں اربعین تقریبات منعقد کی گئی
انجمن شرعی شیعیان نے وادی کے اطراف و اکناف میں اربعین تقریبات منعقد کی گئی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 10:42 AM IST

Updated : Aug 27, 2024, 2:52 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس عزا منعقد کی گئی اور مختلف مقامات پر یوم اربعین کے جلوس بر آمد کیے گئے۔

وادی کشمیر میں اربعین تقریبات کا انعقاد (ETV BHARAT)

اربعین کے مرکزی جلوس تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں آستانہ عالیہ بڈگام تا امام باڑہ بڈگام اور زیلدار محلہ تا امام باڑہ حسن آباد سرینگر تک برآمد کئے گئے جن میں ہزارون عزاداروں نے شرکت کی۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک خاص دن ہے۔ اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول ؐ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓاور حضرت یحیٰ برمکی ؓ اپنے اقارب کے ساتھ وارد کربلا ہوئے۔ زیارت شہدائے کربلا ؑ انجام دی اور قبر امام حسین ؑ پر یزید جبر استبداد کے خلاف راے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: نیشنل کانفرنس نے 18 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

انہوں نے کہا کہ یوم اربعین کربلائے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہدا ؑ بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے۔ ائمہ معصومین ؑنے اربعین کے روز عزاداری اور زیارت شہدائے کربلا ؑ کی تاکید کر رکھی ہے۔ وہیں زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے اربعین حسینی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Last Updated : Aug 27, 2024, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.