ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کھٹوعہ میں آٹھ اگست کو احتجاجی مظاہرہ - All party leaders to protest - ALL PARTY LEADERS TO PROTEST

اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آٹھ اگست کو کٹھوعہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج جموں میں کانگریس دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کھٹوعہ میں 8اگست کو احتجاجی مظاہرہ
سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کھٹوعہ میں 8اگست کو احتجاجی مظاہرہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 12:26 PM IST

سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کھٹوعہ میں 8اگست کو احتجاجی مظاہرہ (etv bharat)

جموں: اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس کرنے اور تنظیم نو کے قانون میں لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار کو بڑھانے والی ترامیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت سے بنگلہ دیش میں ہندو مذہبی مقامات سمیت ہندوستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

کانگریس، این سی، شیوسینا (یو بی ٹی)، پی ڈی پی، اے اے پی، ایس اکالی دل، سی پی آئی ایم ایل، اے آئی پی اے، ایچ آر ایس، ڈی بی ایم سی وغیرہ جیسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے جموں میں کانگریس کے ریاستی دفتر میں منعقدہ آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میں ریاستی حیثیت اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جاری تحریک کے سلسلے میں 8 اگست کو آل پارٹی یونائیٹڈ مورچہ کے بینر تلے کٹھوعہ کے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقعے پر موجود آل پارٹی کنوینر اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ پانچ سال کا طویل وقفہ گزرنے کے باوجود ریاست کی واپسی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے حوالے سے جو فیصلے کئے جا رہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ مستقبل قریب میں بھی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ نہیں ملنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی آئی کی ٹیم سرینگر میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی

جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم کرکے عوام کے جمہوری حقوق کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ کٹھوعہ میں 8 اگست کو ہونے والے دھرنا مظاہرے کو کنوینر آئی ڈی کھجوریہ کی صدارت میں مذکورہ پارٹیوں کی ضلعی اکائی کے ارکان کی طرف سے ایک میٹنگ منعقد کرکے حتمی شکل دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.