پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں آج سات اضلاع میں 24 سیٹیوں کیلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کی چار نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ انتخابی عمل صبح سات بجے سے شروع جاری ہے۔ اس بارے جہاں قصبہ جات میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ وہیں دیہی علاقوں میں آج لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 407637 ووٹروں کے لیے ضلع پلوامہ کے چار اسمبلی حلقوں کے تمام دیہاتوں میں 481 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
ضلع پلوامہ میں کل 16 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک ضلع کے 4 اسمبلی حلقوں ہیں۔ خصوصی پولنگ سٹیشنز میں گلابی پولنگ سٹیشنز، گرین پولنگ سٹیشنز، نیلے پولنگ سٹیشنز اور ریڈ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔ پولنگ مراکز سمیت ضلع بھر کے تمام علاقوں میں امن وامان رکھنے کے لئے سکیورٹی کے سخت ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں
یہ اسمبلی انتخابات دس برس بعد ہو رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم جس امیداور کا انتخاب کریں گے، وہ ہمارے مسائل کو حل کرے گا۔ ہم اسی امید پر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ عوام کے مطابق جموں وکشمیر میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔