ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کا بجٹ 2024-25 آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا - Jammu Kashmir Budget - JAMMU KASHMIR BUDGET

عام بجٹ کے ساتھ ساتھ آج لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کو بھی پیش کریں گی۔

جموں و کشمیر کا بجٹ 2024-25 آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا
جموں و کشمیر کا بجٹ 2024-25 آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 10:27 AM IST

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کو منگل کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے توقع ہے کہ وہ جاری مالی سال کے لیے مرکزی بجٹ پیش کرنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر کے لیے بجٹ کی تفصیلات پیش کریں گی۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جموں و کشمیر کے بجٹ کا کل تخمینہ 1.18 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس میں محصولات کے اخراجات کا تخمینہ 80,000 کروڑ روپے اور سرمایہ خرچ تقریباً 38,000 کروڑ روپے کا ہے۔

جموں کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنائے جانے کے بعد سے بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں اس وقت اپنی اسمبلی نہیں ہے۔ 19 جون 2018 کے بعد سے، جب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی زیرقیادت حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی، جموں و کشمیر بغیر کسی منتخب حکومت کے رہا ہے۔ گورنر ریاستی انتظامی کونسل کے سربراہ کے طور پر ہیں۔ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بعد، اس کے بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ نرملا سیتا رمن ساتوی مرتبہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی۔ اس طرح نرملا سیتا رمن سب سے زیادہ مرتبہ مرکزی بجٹ پیش کرنے والی وزیر خزانہ بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.