ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیل مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار: نشت پرمانک - نشت پرمانک

Khelo India Winter Games 2024: مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس نشت پرمانک نے کہا کہ اس بار کھیلو انڈیا کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، جس طرح ملک بھر سے کھلاڑی گلمرگ آکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس کے لیے یہاں کی سرکار اور اسپورٹس کونسل کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو مزید بہتر پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے۔

Khelo India Winter Games 2024
جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے: نشت پرمانک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 2:13 PM IST

جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے: نشت پرمانک

گلمرگ: مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس نشت پرمانک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کھیل کود کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

غور طلب ہو کہ گلمرگ کھیلو انڈیا کے چوتھے ایڈیشن پر انہوں نے کہا کہ اس بار کھیلو انڈیا کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔جس طرح ملک بھر سے کھلاڑی گلمرگ آئے ہیں اور وہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس کے لیے جموں و کشمیر کی سرکار اور خاص کر اسپورٹس کونسل کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اب گلمرگ کو کس طرح ونٹر گیمز کے لئے مزید ڈیولپ کیا جائے اس پر کام کرنا ہوگا۔ لیکن اس بار بھی جس جوش کے ساتھ انتظامات کئے گئے ہیں وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہیں۔ رواں سال کے کھیلو انڈیا گیمز سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ گلمرگ اب آنے والے وقت میں مزید آگے بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

قبل ازیں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنو کوچ فرحت نائک نے کہا کہ کھیلوں میں کافی بہتری آئی ہے۔ ایک پینل خصوصی طور پر انتظامات کو دیکھ رہا ہے، بہت کچھ ایسا ہوا ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں کھلاڑی یہاں آرہے ہیں، کھیلو انڈیا کو کافی فروغ مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.