ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میراتھن میں 59 غیر ملکی ایتھلیٹس حصہ لیں گے - KASHMIR INTERNATIONAL MARATHON

کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میراتھن اتوار کو شروع ہوگی جس میں 2000 شرکاء حصہ لیں گے اور عمر عبداللہ اس کا افتتاح کریں گے۔

کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میں 59 غیر ملکی ایتھلیٹس حصہ لیں گے
کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میں 59 غیر ملکی ایتھلیٹس حصہ لیں گے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 5:52 PM IST

Updated : Oct 19, 2024, 7:25 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اتوار کو کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میراتھن (دوڑ) کا افتتاح کریں گے، جس میں تقریباً 2000 ایتھلیٹس، بشمول 59 بین الاقوامی کھلاڑی دوڑیں گے۔ شرکاء کے لیے 42 کلومیٹر کی مکمل میراتھن اور 21 کلومیٹر کی نصف میراتھن کے درمیان انتخاب ہوگا۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورزم راجہ یعقوب فاروق نے اس تاریخی میراتھن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں کشمیر میں ایک میراتھن کے لیے 2000 سے زیادہ رجسٹریشن موصول ہوئی ہیں۔‘‘

کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میں 59 غیر ملکی ایتھلیٹس حصہ لیں گے (Video: JK Tourism Dept)

راجہ یعقوب نے مزید بتایا کہ ’’ہمیں بھارت کی 29 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے علاوہ 13 ممالک سے بھی رجسٹریشن موصول ہوئی ہیں، جو اس ایونٹ کی وسیع مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی ایتھلیٹس میں سے 30 سے 35 کھلاڑی بھی اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔‘‘ یہ میراتھن دنیا کو امن اور استقامت کا پیغام دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یعقوب نے مزید کہا: ’’یہ ایونٹ بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے ہماری تیاری اور ہماری منفرد ثقافت کو اجاگر کرنے کا ثبوت ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایتھلیٹس کشمیر کے ثقافتی سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

ایتھلیٹس میں بھی کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پہلی بار کشمیر آنے والی ایک ڈنمارکی ایتھلیٹ نے وادی کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کی: ’’مجھے سرینگر کا ماحول پسند ہے۔ یہاں کے لوگ اور کھانے شاندار ہیں۔ یہاں دوڑنا ایک بہترین تجربہ ہوگا،‘‘ بھارت کی 45 ایلیٹ ایتھلیٹس کی قیادت کرنے والی سنیتا نے بھی کشمیر کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’ہمیں بتایا گیا ہے کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ ہمیں گلمرگ کی سیر کروائے گا، جس سے یہ تجربہ مزید خوبصورت ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ، اس میراتھن میں بھارت کی دیگر میراتھنوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے، جس کی وجہ سے یہ مزید پُرکشش بن جاتی ہے۔‘‘

منتظمین کا ماننا ہے کہ یہ ایونٹ ایک تہوار کی صورت اختیار کرے گا، جس میں مکمل میراتھن کا آغاز صبح 6 بجے اور نصف میراتھن کا آغاز 6:15 بجے ہوگا۔ دونوں ریسیں سرینگر کے پولو ویو سے شروع ہوں گی، جہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ میراتھن کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے میراتھن جیت کر تاریخ رقم کی پھر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا

Last Updated : Oct 19, 2024, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.