ETV Bharat / jammu-and-kashmir

التجا مفتی نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کاغذات نامزدگی داخل کئے - Jammu and Kashmir Assembly Election - JAMMU AND KASHMIR ASSEMBLY ELECTION

التجا مفتی آج بجبہاڑہ پہنچی، انہوں نے داراشکوہ باغ میں موجود اپنے نانا مرحوم مفتی محمد سید کی قبر پر حاضری دی اور اس کے بعد آر او کے دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ بجبہاڑہ میں کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی۔

التجا مفتی نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کاغذات نامزدگی داخل کئے
التجا مفتی نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کاغذات نامزدگی داخل کئے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 4:05 PM IST

Updated : Aug 27, 2024, 5:49 PM IST

اننت ناگ: سابق وزیر اعلی ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے بجبہاڑہ سریگفوارہ اسمبلی نشست کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کئے، ان کے ہمراہ ان کی والدہ محبوبہ مفتی ،عبدالرحمان ویری و دیگر کئی سینئر رہنما سمیت پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھے۔

التجا مفتی نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کاغذات نامزدگی داخل کئے (Etv Bharat)

التجا مفتی آج بجبہاڑہ پہنچی، انہوں نے داراشکوہ باغ میں موجود اپنے نانا مرحوم مفتی محمد سعید کی قبر پر حاضری دی اور اس کے بعد آر او کے دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ بجبہاڑہ میں کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ ان کے نانا مرحوم مفتی محمد سعید اور ان کی والدہ محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ حلقہ سے ہی اپنے سیاسی مستقبل کی شروعات کی تھی، انہیں لگتا ہے کہ آج بھی یہاں کے لوگوں میں وہی جذبہ برقرار ہے اور وہ ضرور انہیں خدمت کرنے کا موقعہ دیں گے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عبدالرحمان ویری نے مسلسل چار بار بجبہاڑہ حلقہ سے انتخابات جیتے ہیں اسی طرح وہ بھی یہاں سے کامیابی سے ہم کنار ہو کر طویل وقت تک عوام کی خدمت کریں گی ،التجا نے کہا کہ وہ اسمبلی میں لوگوں کے ظلم و ستم کو اجاگر کریں گی اور انہیں امید ہے کہ لوگ انہیں ضرور کامیاب بنائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے انہیں اس لائق سمجھا اور انہیں بجبہاڑہ کی نشست پر مینڈیٹ دے دیا۔

التجا مفتی پہلی مرتبہ بطور امیدوار انتخابی میدان میں آئی ہیں۔وہ اپنے آبائی حلقہ بجبہاڑہ سریگفوارہ اسمبلی نشست پر انتخابات لڑ رہی ہیں، ماضی میں اس نشست پر پی ڈی پی کے سینئر رہنما عبدالرحمان ویری نے مسلسل چار بار انتخابات جیتے ہیں ،تاہم اس بار ویری کی جگہ پر التجا مفتی کو بجبہاڑہ نشست پر مینڈیٹ دیا گیا جبکہ عبدالرحمان ویری کو اننت ناگ ویسٹ کی نشست سونپ دی گئی۔

التجا مفتی 2019 میں منظر عام پر آنے لگی جب ان کی والدہ محبوبہ مفتی کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ اپنی والدہ کی رہائی کے لیے مہم چلاتی ہوئی نظر آئیں اور بعد میں انہوں نے محبوبہ مفتی کے میڈیا مشیر کا عہدہ سنبھالا۔ التجا نے حال ہی میں اننت ناگ-راجوری سیٹ پر لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنی ماں کے لیے بھی مہم چلائی تھی۔

Last Updated : Aug 27, 2024, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.