ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مالک مکان عمرہ پر گئے، ملازمہ نے زیورات لوٹ لئے - GOLD THEFT IN KASHMIR

سرینگر میں پولیس نے بہار کی ایک گھریلو ملازمہ کو طلائی زیورات چرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

مالک مکان عمرہ پر گئے، ملازمہ نے زیورات لوٹ لئے
مالک مکان عمرہ پر گئے، ملازمہ نے زیورات لوٹ لئے ((غلامتی تصویر) Getty Images)
author img

By Moazum Mohammad

Published : Jan 17, 2025, 1:16 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے بہار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو سری نگر کی مضافات میں ایک مکان سے سونے کے زیورات چرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ قابل توجہ ہے کہ یہ خاتون اسی گھر میں کئی سال سے ملازمت کررہی تھی اور گھر والوں نے اس پر اعتماد کرکے کشمیر سے باہر جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں سرینگر کے مضافاتی علاقے عمر آباد (زینہ کوٹ) کے پیرزادہ اخضر حسین کی بیٹی کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ انکے گھر میں چوری ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ کچھ نامعلوم چور 15 اور 16 جنوری کی درمیانی رات ان کے رہائشی مکان میں گھس آئے اور گھر سے اہم مال و اسبات لوٹ کر لے گئے ہیں۔ شکایت کے مطابق اخضر حسین اور انکی اہلیہ واردات کی رات اپنے گھر پر موجود نہیں تھے کیونکہ وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

پولیس کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے تفتیش کے دوران کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جن میں پیرزادہ کے گھر میں کام کرنے والی ایک غیر مقامی خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے کہا کہ جنتل بیگم زوجہ محمد چھوٹو ساکن وارڈ نمبر سات کیستھان مادھے پور، بہار حال ایچ ایم ٹی سرینگر نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اس چوری کی واردات مین ملوث ہے۔ جنتل بیگم گزشتہ کئی سال سے پیرزادہ کے گھر میں کام کررہی تھیں۔

اس دوران، انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس یونٹ یا ڈائل 112 پر بلا تاخیر کریں تاکہ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.